0
Thursday 21 Mar 2013 22:24

امریکی قونصلیٹ لاہور نے بغیر اجازت بلٹ پروف گیٹ کی تعمیر شروع کر دی

امریکی قونصلیٹ لاہور نے بغیر اجازت بلٹ پروف گیٹ کی تعمیر شروع کر دی
اسلام ٹائمز۔ امریکی قونصلیٹ لاہور نے وزارت خارجہ کی اجازت کے بغیر بلٹ پروف گیٹ نصب کرنے کیلئے 4 ستون تیار کر لئے۔ بتایا گیا ہے کہ امریکی قونصل جنرل کے دفتر کے باہر گستاخانہ فلم پر احتجاج کے دوران قونصل خانے میں گھسنے کی کوشش پر سفارتخانے نے لاہور کے قونصل خانے کو یہاں سے منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا اس حوالے سے ایکسپو سنٹر اور کینال روڈ پر کئی ایکڑ اراضی خریدنے کی کوشش کی گئی لیکن سیکورٹی حکام کے تخفظات کے باعث امریکیوں کو مطلوبہ اراضی نہیں دی گئی۔

امریکا کے دباؤ پر وزارت خارجہ اور پنجاب حکومت نے قونصل خانے کی سکیورٹی سخت کر تے ہو ئے رینجرز کے 40 جوان اور پنجاب پولیس کے 40 افسر و اہلکار مستقل وہاں تعینات کر دئیے جبکہ امریکی قونصل کے چیف سکیورٹی آفیسر نے ایک سکیورٹی کمپنی سے 70 سے زائد اہلکاروں کو سکیورٹی ڈیوٹی کیلئے کھڑا کر دیا۔ سفارتی عملے میں خوف کے باعث قونصل خانے کے باہر سکیورٹی کے لئے بلٹ پروف گیٹ لگانے کا منصوبہ بنایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قونصل خانے جانے والے راستے پر ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفئر اور محکمہ زکواۃ و عشر کا دفتر ہے جبکہ اسی راستے پر ڈاکٹر اختر ملک کا گھر واپڈا کے گریڈ اسٹیشن اور گورنر ہاؤس کے عقبی حصے میں سکول کا راستہ ہے امریکی سکیورٹی آفیسر نے قونصل خانے کو محفوظ بنانے کیلئے ابتدائی طور پر قونصل خانے کی جانب جانیوالے راستے پر گیٹ نصب کرنے کی عرض سے کنکریٹ ڈال کر 4 ستون بنا دیئے تاکہ اگر کسی جانب سے اعتراض نہ آنے پر یہاں فوری بلٹ پروف گیٹ نصب کیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 248304
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش