0
Friday 22 Mar 2013 09:17

شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ڈرون حملہ، 4 افراد ہلاک

شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ڈرون حملہ، 4 افراد ہلاک
 اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی جاسوس طیارے نے ایک گھر پر 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ جاسوس طیاروں کی علاقے میں پروازیں جاری ہیں۔

دوسری جانب انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق جمعرات کی شب شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں امریکی ڈرون حملہ کے نتیجے میں چار شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک گھر پر دو مزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں چارمشتبہ شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ مقامی انتظامیہ اور عسکری حکام عام طور پر ڈرون حملہ پر کوئی تبصرہ نہیں کرتے تاہم حساس ذرائع نے ڈرون حملہ میں مبینہ شدت پسندوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
واضح رہے کہ 10 مارچ کو بھی تحصیل دتہ میں امریکی جاسوس طیارے نے گھوڑے پر سوار 2 افراد پر 2 میزائل داغے تھے جس سے دونوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے، گھوڑے کو نشانہ بنانے کا یہ پہلا واقعہ تھا۔
خبر کا کوڈ : 248351
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش