0
Sunday 31 Mar 2013 03:01

پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرلیا گیا، بیرون ملک جانے پر پابندی

پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرلیا گیا، بیرون ملک جانے پر پابندی
اسلام ٹائمز۔ وزارتِ داخلہ نے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیا ہے۔ وزارتِ داخلہ نے متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ سابق صدر کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دی جائے۔ وزارت داخلہ کے ایک اہلکار کے مطابق، ایف آئی اے یعنی وفاقی تحقیقاتی ادارے کو اس ضمن میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ چونکہ سندھ ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کے خلاف تین مقدمات میں حفاظتی ضمانت میں توسیع کی ہے اور اس کے ساتھ اُنہیں بیرون ملک نہ جانے کا پابند کیا گیا ہے۔ اس لیے ان احکامات کی روشنی میں اُن کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے۔ اہلکار کے مطابق، وزارت داخلہ نے ایف آئی اے حکام کو آگاہ کیا ہے کہ اس ضمن میں متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 250129
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش