0
Friday 5 Apr 2013 12:24

محکمہ تعلیم میں کرپشن کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ چلایا جائے، منظور پروانہ

محکمہ تعلیم میں کرپشن کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ چلایا جائے، منظور پروانہ
اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم میں کرپشن دہشت گردی ہے، لہذا محکمہ تعلیم میں رشوت ستانی، کرپشن اور ملازمت کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی کی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے۔ کرپشن کا ناسور گلگت بلتستان کی صوبائی طرز کی حکومت کی نس نس میں سرائیت کر گیا ہے اور گلگت بلتستان میں کرپشن کا جادو سر چڑ ھ کر بولتا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے اسپیکر اور وزراء کے درمیان اختلافات نے ان کی کرپشن کا پول کھول دیا ہے۔ اگر گلگت بلتستان کی کٹھ پتلی اسمبلی کو فوری طور پر تحلیل نہیں کیا گیا تو گلگت بلتستان کو ناقابل تلافی تقصان پہنچ سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار گلگت بلتستان یونائیٹڈ موؤمنٹ کے چئیرمین منظور پروانہ نے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف گلگت بلتستان کے تمام مکاتب فکر کے علماء دانشور، طلباء اور سیاستدانوں کا مؤقف یکساں ہے، البتہ حکمران جماعت کے کرپٹ وزراء اور انکے جیالوں کے مؤقف میں تضاد پایا جاتا ہے۔ محکمہ تعلیم میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی اور خلاف ضابطہ تقرریاں نئی نسل کا مستقبل تاریک کرنے کی سازش ہے۔ محکمہ تعلیم میں کرپشن دہشت گردی ہے لہذا محکمہ تعلیم میں رشوت ستانی کرپشن اور ملازمت کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی کی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے کیونکہ گلگت بلتستان کے جوانوں کے مستقبل سے کھیلنے والوں کو ہم دہشت گرد سمجھتے ہیں۔

منظور پروانہ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں چیف سیکریٹری اپنے فرائض کی بروقت انجام دہی کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں اور انہوں نے چند معاملات میں اپنی پھرتی بھی دکھائی ہے، انہیں کرپٹ وزراء اور افسروں کے خلاف تادیبی کاروائی اور سخت عملی اقدامات کرنا ہونگے اگر ایسا ممکن نہیں ہوا تو لوگ یہ بات سمجھنے میں حق بہ جانب ہونگے کہ ہاتھی کے دانت دکھانے کے اور اور کھانے کے اور ہوتے ہیں۔ گلگت بلتستان کے عوام بالخصوص سوشل میڈیا سے منسلک جوانوں اور طلباء کی گزارشات اور توقعات کی روشنی میں چیف سیکریٹری کو کرپٹ لوگوں کیخلاف کاروائی کرنے میں کوئی رکاوٹ نظر نہیں آتی۔
خبر کا کوڈ : 251061
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش