0
Thursday 4 Apr 2013 19:47

پشاور،عسکریت پسندوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کی تیاریاں مکمل

پشاور،عسکریت پسندوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کی تیاریاں مکمل
اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس سربراہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے خیبر ایجنسی اور درہ آدم خیل سے ملحقہ باونڈری پر جدید اسلحہ سے لیس بھاری نفری تعینات کردی ہے۔ گرڈ سٹیشنز، ٹیلی فون ایکسچنجز اور سکولوں سمیت دیگر حساس مقامات پر بھی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ علاقے میں کسی بھی وقت آپریشن شروع کرنے کے لئے بکتر بند گاڑیاں بھی ان علاقوں میں پہنچادی گئی ہیں۔ 

شیخ محمدی گرڈ سٹیشن پر حملے کے بعد آئندہ ایسے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے گزشتہ روز پولیس افسران کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں مستقبل میں اس قسم کے واقعات کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ علاقہ غیر سے آنے والے راستوں پر جدید اسلحہ سے لیس پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ اور انہیں حکم دیا گیا ہے کہ کسی کو بھی مکمل چھان بین کے بغیر اندر داخلے کی اجازت نہ دی جائے بتایا جاتا ہے کہ پشاور کے نواحی علاقے میں عسکریت پسندوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اور کسی بھی وقت ان علاقوں میں آپریشن شروع کیا جاسکتا ہے۔ 

واضح رہے، گزشتہ روز پشاور کے قریب شیخ مامدو (شیخ محمدی) گریڈ سٹیشن پر حملے میں گریڈ اسٹیشن میں دہشتگردوں نے بڑے اطمینان کے ساتھ بم نصب کرکے اڑایا تھا۔ اور اس میں موجود عملے کو اغوا کرنے کے بعد بے دردی سے قتل کردیا تھا۔ ماہرین کے مطابق مذکورہ تباہ شدہ سٹیشن کو دوبارہ تعمیر کرنے پر 80 کروڑ روپے خرچ ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 251539
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش