0
Sunday 7 Apr 2013 08:45

سردار عتیق نے کشمیری مہاجرین مقیم پاکستان کا اجلاس طلب کر لیا

سردار عتیق نے کشمیری مہاجرین مقیم پاکستان کا اجلاس طلب کر لیا
اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر اور سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے 10اپریل کو راولپنڈی میں پاکستان میں مقیم مہاجرین جموں و کشمیر کا مرکزی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں مسلم کانفرنس سے وابستہ سابق وزراء، اراکین اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز کے علاوہ جماعت کے صوبائی، ضلعی، سٹی اور تحصیل کے عہدیداروں کے علاوہ راولپنڈی اسلام آباد میں جماعتی رابطہ کمیٹیوں کے اراکین بھی شرکت کریں گے۔ یہ بات مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل مہرالنساء نے ہفتہ کو مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے پریس ریلیز میں کہی ہے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مہاجرین جموں و کشمیر مقیم پاکستان کی تعداد اسوقت 20 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔ جو اپنے دوھرے ووٹ کی بنیاد پر پاکستان کے عام انتخابات میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ 

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مہاجرین جموں و کشمیر کی غالب اکثریت کا تعلق مسلم کانفرنس سے رہا اور مسلم کانفرنس نے ہر دور میں ریاستی عوام کا پاکستان کے ساتھ تعلق کو مضبوط بنایا۔ انھوں نے کہا کہ11 مئی کو ہونے  والے پاکستان کے مجوزہ عام انتخابات میں صدر مسلم کانفرنس نے بطور جماعت اپنے کردار کے تعین کے لئے کافی عرصے سے مشاورت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مشاورت کے اس سلسلے کو وسیع کر کے پاکستان میں جو لوگ اس معاملے کے اصل فریق ہیں اُن سے برائے راست رائے حاصل کی جائے۔ اس سلسلے میں مورخہ 10 اپریل 2013ء بروز بدھ بوقت 10 بجے دن مسلم کانفرنس کے مرکزی سیکرٹریٹ راولپنڈی میں ایک نمائندہ مشاورتی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ جس میں شرکت کے لئے تمام متعلقہ لوگوں کو انفرادی دعوت نامے بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مہاجر نمائندگان کی مشاورت سے مرتب کی جانے والی تجاویز کو 11 اپریل کو ہونے والے مجلس عاملہ کے اجلاس میں پیش کر کے منظوری حاصل کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 252169
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش