0
Monday 8 Apr 2013 07:21

11 سابق اسمبلی اراکین کی ڈگریاں جعلی قرار دی گئیں

11 سابق اسمبلی اراکین کی ڈگریاں جعلی قرار دی گئیں
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے 11 سابق اراکین پارلیمنٹ کی ڈگریاں جعلی قرار دیدی ہیں جنکے خلاف فوجداری مقدمات قائم کئے جائینگے۔

الیکشن کمیشن نے 3 سابق سینیٹرز جن میں ریحانہ یحییٰ بلوچ، اسرار اللہ خان زہری، محبت خان مری اور 8 اراکین صوبائی اسمبلی، ثمینہ خاور حیات، سیمل کامران، شمائلہ رانا، شبینہ خان، رانا اعجاز احمد، بشیر احمد خان ، نوابزادہ طارق مگسی اور میر نادر مگسی کی ڈگریاں جعلی قرار دے دیں۔ دوسری جانب مکیش کمار چاولہ اور روبینہ عرفان کی ڈگریاں درست قرار دی گئیں۔

الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کے حامل سابق اراکین پارلیمنٹ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دیا ہے۔ متعلقہ سیشن کورٹس کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ مذکورہ سابق اراکین پارلیمنٹ کے خلاف ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 252457
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش