0
Saturday 8 May 2010 09:06

مستقبل میں امریکا پر حملہ ہوا تو اس کا شدید ردعمل ظاہر کیا جائیگا،ہلیری کلنٹن کی دھمکی

مستقبل میں امریکا پر حملہ ہوا تو اس کا شدید ردعمل ظاہر کیا جائیگا،ہلیری کلنٹن کی دھمکی
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف مزید اقدامات کرے۔انھوں نے خبردار کیا کہ اگر مستقبل میں نیو یارک ٹائمز اسکوائر جیسا حملہ ہوا تو اس کا شدید ردعمل آسکتا ہے۔جبکہ وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا سمیت دیگر اتحادیوں سے کہیں زیادہ قربانیاں دے رہا ہے۔
امریکی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی انتہاپسندوں کے خلاف جاری جنگ بہت مفید ثابت ہوئی ہے۔مگر امریکا پاکستانی حکومت سے دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں مزید تعاون کی توقع رکھتا ہے۔ساتھ ہی انھوں نے خبردار کیا کہ اگر آئندہ نیویارک ٹائمز اسکوائر جیسا کوئی حملہ ہوا تو سخت ردعمل سامنے آسکتا ہے۔
ادھر امریکی وزیر دفاع نے کنساس سٹی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک ٹائمز اسکوائر دھماکہ سازش کیس سے متعلق پاکستان کو مزید معلومات درکار ہیں تو اس کو فراہم کی جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ڈرائیونگ سیٹ پر ہے۔اور وہ پاکستان کے لیے مزید اقدامات کرنا چاہتے ہیں۔رابرٹ گیٹس نے کہا کہ پاک فوج کی اپنی سرحدوں کے اندر شدت پسندوں سے نمٹنے کے لیے کوششیں قابل تعریف ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔گزشتہ 18 مہینوں سے 2 سالوں کے دوران پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا سمیت دیگر اتحادیوں سے بڑھ کر قربانیاں دی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 25357
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش