0
Tuesday 16 Apr 2013 16:44

خضدار، ثناء اللہ زہری کے قافلہ پر بم حملہ، بھائی، بیٹا اور بھتیجا جاں بحق

خضدار، ثناء اللہ زہری کے قافلہ پر بم حملہ، بھائی، بیٹا اور بھتیجا جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر ثنا اللہ زہری کے قافلے پر خضدار میں بم حملہ کیا گیا، جس میں ثناء اللہ زہری کا بھائی، بیٹا، بھتیجا اور ایک گارڈ جاں بحق ہوگیا۔ دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ قافلہ گزرنے کے بعد گھٹ پل کے مقام پر ہوا۔ دھماکہ خیز مواد پل کے نیچے نصب کیا گیا تھا جسے ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اڑایا گیا۔ جس سے ثناء اللہ زہری کے بھائی مہر اللہ، بیٹا میر سکندر اور بھتیجا میر زید موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ ثنا اللہ زہری دھماکے میں محفوظ رہے۔ ثناء اللہ زہری اپنے بیٹے اور دیگر افراد کے ہمراہ انتخابی مہم پر تھے۔ ذرائع کے مطابق ثناء اللہ زہری کے قافلے میں 25 سے 30 گاڑیاں شامل تھیں، جن میں سے 7 گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ ثناء اللہ زہری انتخابی مہم کے سلسلے میں انجیرہ سے تحصیل زہری کی جانب جا رہے تھے کہ قافلے پر حملہ کیا گیا۔ دوسری جانب نگراں وزیر داخلہ ملک حبیب الرحمان نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی بلوچستان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ بم دھماکے کے بعد علاقے کو سیل کر دیا گیا، جب کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
خبر کا کوڈ : 254744
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش