0
Thursday 18 Apr 2013 09:21

کشمیر حل میں بھارت کی ہٹ دھرمی حائل ہے، فردوس شاہ

کشمیر حل میں بھارت کی ہٹ دھرمی حائل ہے، فردوس شاہ
اسلام ٹائمز۔ بھارت وقت ضائع کئے بغیر موجودہ عالمی سیاسی صورتحال کو سمجھ کر مسئلہ کشمیر کے دیر پا حل میں اپنی دلچسپی کا مظاہرہ کر کے جنوبی ایشیاء کے کروڑوں انسانی جذبات اور احساسات کا خیال رکھے، ان خیالات کا اظہار جموں و کشمیر ڈیمو کریٹک پولٹیکل مومنٹ کے چیئرمین فردوس شاہ نے پارٹی ہیڈ کواٹر پر آئے ہوئے عوامی وفود سے ملاقات کے دوران کیا ہے، فردوس شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کی ضد اور ہٹ دھرمی مسلہ کشمیر کے منصفانہ حل اور اِس خطے میں پائیدار امن کے قیام میں بنیاد ی رکاوٹ ہے جس سے کبھی بھی عالمی امن تباہ کُن خطرے کی نظر ہو سکتا ہے، فردوس شاہ نے محبوسین کی حالتِ زار اور ان کی مسلسل اسیری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے بھارت کی ایماء پر ریاستِ جموں کشمیر کی انتظامہ انٹر نیشنل جیل قوانین کی خلاف ورزیاں کرکے اسیراں کے تئیں انتقامی رویہ اپنا رہی ہے، فردوس شاہ نے کہا ہے کہ کشمیری محبوسین میں ایسے بھی اسیران ہیں جن کو عدالتِ عالیہ نے انتظامہ کی طرف سے لگائے گئے تمام الزامات سے بری کر کے ان کی فوری رہائی کے احکامات صادر کئے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی اُنہیں رہائی نصیب نہیں ہو رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 255179
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش