0
Tuesday 16 Apr 2013 11:49

مقبوضہ کشمیر میں کمسن بچوں پر سیفٹی ایکٹ کا اطلاق، حکومتی دعووں کی نفی

مقبوضہ کشمیر میں کمسن بچوں پر سیفٹی ایکٹ کا اطلاق، حکومتی دعووں کی نفی
اسلام ٹائمز۔ وائس آف وکٹمز نے مقبوضہ کشمیر میں کمسن بچوں پر پی ایس اے عائد کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرینگر اور سوپور کے کئی کم عمر لڑکوں کی نظربندی ناقابل قبول ہے، تنظیم کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر عبدالقدیر ڈار اور کارڈی نیٹر عبدالروف خان نے کہا ہے کہ سرینگر کے کم عمر آصف مجید اور سجاد احمد میر اور سوپور کے عادل اشرف خان کوپبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کرنے کے بعد مختلف جیلوں میں بند کر دیا گیا، جو کہ نہ صرف حقوق البشر اور عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے بلکہ ریاستی سرکار کے اس دعوے کی بھی نفی ہے کہ نابالغ لڑکوں کو پی ایس اے کے تحت گرفتار نہیں کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ منز سیر سوپور کے عادل اشرف خان ولد محمد اشرف خان کو پولیس نے ایف آئی آر نمبر 27/13 زیر دفعہ 307,147,148,149,336,332 آر پی سی کے تحت گرفتار کیا اور مذکورہ نابالغ لڑکے کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لینے کے بعد کورٹ بلوال جیل منتقل کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 253795
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش