0
Friday 19 Apr 2013 10:03

زرداری کا دورہ پی پی کی انتخابی مہم کا حصہ تھا، سردار عتیق

زرداری کا دورہ پی پی کی انتخابی مہم کا حصہ تھا، سردار عتیق
اسلام ٹائمز۔ مسلم کانفرنس آزاد کشمیر کے صدر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کا دورہ مظفرآباد پاکستان پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم کا حصہ تھا۔ پاکستان میں الیکشن کمیشن کی پابندیوں کی وجہ سے انھیں مرگ الموت میں کشمیر یاد آیا۔ زرداری کے دورے کے لیے چوہدری مجید نے ممبران اسمبلی کی منت سماجت اور پائوں پکڑنے سے لےکر ترقیاتی سکیموں، محکمہ پولیس کی دس دس ملازمتیں اور دیگر صوابدیدی فنڈز کا لالچ دے کر اجلاس میں شرکت کے لیے ممبران اور اپوزیشن کو راضی کیا لیکن پھر بھی ایک قابل ذکر تعداد میں اراکین نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مدینہ منورہ میں کشمیری تارکین وطن کے ایک وفود سے گفتگو میں کیا۔
 
سردار عتیق نے کہا کہ جو لوگ صدر زرداری کے دورہ کو کامیاب قرار دے رہے ہیں انھیں آئندہ چند روز میں دورے کے مضمرات کا پتا چل جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ زلزلہ متاثرہ افراد کی بحالی و آبادکاری کے لیے عالمی اداروں نے جو فنڈز دیے تھے وہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں منتقل کیے گئے۔ صدر زرداری کو دورہ مظفرآباد سے قبل یہ رقم واپس کر دینی چاہیے تھی۔ انھوں نے کہا کہ صدر زرداری کو دورے کی دعوت دینے والوں کے لیے یہ امر ڈوب مرنے کا ہے کہ وہ ایک ایسے صدر کا استقبال کر رہے ہیں جس نے مسئلہ کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ جس نے ہندوستان کو انتہائی پسندیدہ ملک قرار دینے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا وہ تو بھلا ہو پاکستان آرمی کا جو اس قسم کے اقدامات میں رکاوٹ بنی۔
خبر کا کوڈ : 255678
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش