0
Monday 22 Apr 2013 20:23

مجلس وحدت دہشتگردی اور تکفیری گروہوں کو ختم کر کے ہی دم لے گی، اسد نقوی

مجلس وحدت دہشتگردی اور تکفیری گروہوں کو ختم کر کے ہی دم لے گی، اسد نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 151 سید اسد عباس شاہ نے وحدت کالونی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کو پرامن، مضبوط اور خوشحال دیکھنا چاہتی ہے, ہم نے پاکستان بنایا تھا، ہم ہی پاکستان کو بچائیں گے۔ انہوں نے کہا ہمار ا منشور انسانیت، وحدت اور امن کا منشور ہے، مجلس وحدت مسلمین پاکستان سے دہشت گردی اور تکفیری گروہوں کا خاتمہ کر کے ہی سکھ کا سانس لے گی، دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں، یہ وہی لوگ ہیں جو پاکستان بنانے کے مخالف تھے، یہ لوگ قائد اعظم کو کافر اعظم کہتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین دہشت گردوں کو سیاسی، معاشرتی اور اقتصادی طور پر تنہا کر کے دہشت گردی کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت گلگت بلتستان اور کشمیر کو واٹر ہب بنائے گی، ہم نے جرمنی کے ماہرین سے رابطے کئے ہیں، ہم صرف گلگت بلتستان سے 80 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کریں گے۔ مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 161 کے امیدوار رائے ناصر علی نے رائے ونڈ میں انتخابی مہم کے حوالے سے کارنر میٹنگ اور انتخابی جلسے سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت ہر ظالم کی مخالف اور ہر مظلوم کی حامی جماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین دہشت گردوں کو کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم تین سے پانچ سال میں پاکستان سے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیں گے، ہم پاکستان میں متبادل توانائی کے ذرائع متعارف کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی خارجہ پالیسی کے ذریعے سے پاکستان میں امریکی اثر و رسوخ کو ختم کریں گے اور پاکستان میں ڈپلومیٹس کے تعین اور تقرری کیلئے فارمولا متعارف کرائیں گے جس کے تحت ہر ملک کو پاکستان میں اپنی ضروریات کے تحت سفارتی عملہ رکھنے کی اجازت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں بعض عرب ممالک اور امریکی مداخلت کا قلع قمع کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 256835
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش