0
Saturday 27 Apr 2013 12:06

جبری ہڑتالوں کی سیاست کا سورج 11 مئی کو ہمیشہ کیلئے غروب ہوگا، حافظ نعیم الرحمن

جبری ہڑتالوں کی سیاست کا سورج 11 مئی کو ہمیشہ کیلئے غروب ہوگا، حافظ نعیم الرحمن
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و امیدوار برائے صوبائی اسمبلی PS-103 حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جبری ہڑتالوں کی سیاست کا سورج 11 مئی کو اہلیان کراچی اپنے ووٹوں سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے غروب کردیں گے۔ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر کراچی میں امن کیلئے ٹارگٹ کلرز کو حسن اسکوائر پر سرعام پھانسی پر لٹکا کر تمام دہشتگرد جماعتوں اور بھتہ مافیا کا قبلہ درست کردے گی۔ شہر کی صنعتیں واپس لائیں گے اوور سیز پاکستانی کراچی میں سرمایہ کاری کریں گے اور ہم مہنگائی میں 30 فیصد اور یوٹیلٹی بلز پر 20 فیصد کمی کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے تحت فاران کلب گلشن اقبال میں یوتھ اوپن فورم میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی شرقی اسامہ رضی، امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 251 سے زاہد سعید، امیدوار صوبائی اسمبلی 118 سید قطب احمد، سابق ٹاؤن ناظم عبدالوہاب، ڈاکٹر شکیل صدیقی، آصف عبدالکریم و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ یوتھ پاکستان کا سرمایہ ہے، جماعت اسلامی نے سب سے زیادہ ٹکٹ نوجوانوں کو دئیے ہیں۔ شہری 11 مئی کو خوشحال کراچی اور روشن و مستحکم پاکستان کیلئے اپنے مسلک، فرقوں اور سیاسی جماعتوں میں رہتے ہوئے ووٹ صرف ترازو کو دیں۔ اسامہ رضی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سابقہ حکمران اتحادی جماعتوں اور فرینڈلی اپوزیشن کا کھیل کھیلنے والوں کی کامیابی قوم کی محرومیوں اور ملک کی بدحالی کا تسلسل ہوگی۔ پاکستان میں حقیقی تبدیلی کیلئے عوام جماعت اسلامی کو ووٹ دیں۔ زاہد سعید نے فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی خاموش اکثریت ہمارے ساتھ ہے وہ 11 مئی کو بھاری تعداد میں ترازو کو ووٹ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت چہروں کی تبدیلی والی حکومت نہیں ہوگی بلکہ ہم ملک میں انگریز دور کا فرسودہ نظام بدلیں گے اور قوم کو خوشحالی کے سفر پر گامزن کریں گے۔ سید قطب احمد نے کہا کہ بنیادی حقوق کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے شہری 11 مئی کو ترازو کے نشان پر مہر لگائیں۔
خبر کا کوڈ : 258377
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش