0
Sunday 28 Apr 2013 16:18

کراچی کو فی الفور فوج کے حوالے کیا جائے، آل پاکستان مسلم لیگ

کراچی کو فی الفور فوج کے حوالے کیا جائے، آل پاکستان مسلم لیگ

اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے نائب صدر پیرذادہ عبداللہ شاہ نے کہا ہے کہ انتخابی عمل کو متاثر کرکے معصوم بے گناہ لوگوں کا خون بہانا نگراں حکومت کی نااہلی ثابت کر چکا ہے۔ شہر قائد کو بارود کے ڈھیر میں بدل کر شہریوں کو مزیذ اذیت دینا انتہائی شرمناک عمل ہے۔ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم میں سیکورٹی ادارے برابر کے شریک ہیں۔ ان خیالات کا اظہار  انہوں نے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنماء سید جمیل شاہ، ڈاکٹر قاسم، حاجی محمد اکرم، عجب خان نیازی، سعید قادری، سیدہ قرة زیدی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اے پی ایم ایل کے رہنماﺅں نے کہا کہ انتخابات سے قبل بڑھتی دہشت گردی و ٹارگٹ کلنگ منظم سازش کا حصہ ہے۔ خوف کے سائے تلے الیکشن کا انعقاد غریب عوام کیلئے تشویش کا باعث بنتا جا رہا ہے۔ رہنماﺅں نے کہا کہ پاکستان کی بقاء و سلامتی کی خاطر تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ بر وقت پرامن و شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن ہو سکے۔ اجلاس میں اے پی ایم ایل کے رہنماﺅں نے بم دھماکوں کے ذریعے انتخابی سرگرمیاں کو سبوتاز کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہر قائد کو فی الفور فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔

خبر کا کوڈ : 258792
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش