0
Monday 29 Apr 2013 18:22

امریکہ اور طالبان سے نجات میں پاکستان کی حیات ہے، صاحبزادہ حامد رضا

امریکہ اور طالبان سے نجات میں پاکستان کی حیات ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ اللہ کا قرآن اور رسول اللہ(ص) کا فرمان ہمارا منشور ہے، قوم گھر کا اجالا اور منہ کا نوالا چھیننے والوں کو عبرت کا نشان بنا دے، تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے اور کرپشن کے بت لرز رہے ہیں، 11مئی کو صبحِ نو طلوع ہو گی، امریکہ اور طالبان سے نجات میں پاکستان کی حیات ہے، بڑے لیڈروں کی سیاست خوشحالی نہیں حکمرانی کے لیے ہے۔

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی فنانس سیکرٹری پیر محمد اطہر القادری کی رہائش گاہ پر پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ناکام ریاست بنانے کے لیے انتشار پھیلایا جا رہا ہے اور دہشت گرد ریاست پر غالب آتے جا رہے ہیں،جمہوریت اور امن دشمن عناصر کے خلاف سیاسی قوتیں متحد ہو جائیں،کراچی میں دہشت گردی کی تازہ لہر سے ریاستی اداروں کی ناکامی کھل کر سامنے آ گئی ہے، انتخابات فوج کی نگرانی میں کروائے جائیں۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ دو بار پورے ملک اور پانچ بار پنجاب میں برسراقتدار آنے والی مسلم لیگ نے ملک و قوم کو کچھ نہیں دیا، امریکہ اور عرب ممالک ایک مخصوص پارٹی کی کامیابی کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں، اصل کھیل 11 مئی کے بعد شروع ہو گا، ہنگ پارلیمنٹ مسائل حل نہیں کر سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس بات پر غور کرنا چاہئے اور بیرونی مداخلت ختم کرنے کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے ہم کسی طور بھی الیکشن ہائی جیک نہیں ہونے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 259123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش