0
Monday 29 Apr 2013 07:43

مقبوضہ کشمیر کے پاور پروجیکٹوں کی واپسی الیکشن منشور ہوگا، مفتی سعید

مقبوضہ کشمیر کے پاور پروجیکٹوں کی واپسی الیکشن منشور ہوگا، مفتی سعید
اسلام ٹائمز۔ پی ڈی پی سرپرست اور مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید نے بھارت کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی جانب سے مسئلہ کشمیر کی رو سے پاک و بھارت تعلقات میں بہتری کی پیش رفت کو ایک تاریخی فیصلہ قرار دیا ہے، سری گفوارہ اور بجبہاڑہ میں عوامی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد سعید نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی اور ان کے دور حکومت میں انہوں نے پاکستان کے ساتھ ہاتھ بڑھا کر ایک سنگ میل قائم کیا جسکے بعد ہی مقبوضہ کشمیر میں قیام امن ممکن ہوسکا، انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی نے ہمیشہ سے کشمیری عوام کی خاطر پاکستان و بھارت مذاکرات پر زور دیا جس میں اس وقت کی بھارتی حکومت نے انکا بھر پور ساتھ دیا، انہوں نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نااہلی نے کشمیریوں کو بھکاری بنا کر رکھ دیا ہے جب کہ نوجوانوں کو بے روزگاری کے کنویں میں دھکیل دیا ہے۔

مفتی سعید نے کہا کہ 2002ء سے 2008ء کے دوران جب نیشنل کانفرنس سیاسی اور انتظامی منظر سے غائب رہی تو اس کے عوامی زندگی پر واضح اور مثبت اثرات دکھائی دئیے، ان کے معیار زندگی میں قابل ذکر تبدیلی رونما ہوئی، اس دوران نہ صرف امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی بلکہ تعمیر و ترقی کے بھی نئے باب رقم ہوئے، مفتی سعید نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے یہاں کر بجلی پروجیکٹوں کا سودہ کرکے عوام کو دھوکا دیا جبکہ بے روزگاری کا خاتمہ اور ان پروجیکٹوں کی واپسی پی ڈی پی کیلئے آئندہ چناو منشور ہوگا، جبکہ ریاست کے تینوں خطوں کی یکساں ترقی بھی پی ڈی پی کے چناو منشور میں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 258928
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش