0
Wednesday 1 May 2013 18:46

قوم صرف محب وطن امیدواروں کو ووٹ دیں، علامہ اطہرالقادری

قوم صرف محب وطن امیدواروں کو ووٹ دیں، علامہ اطہرالقادری
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی فنانس سیکرٹری اور تحفظ ناموس رسالت محاذ کے نائب صدر علامہ پیر محمد اطہر القادری نے کہا ہے 11 مئی کو قوم سنی اتحاد کونسل کے امیدواروں کامیاب کروا کے پارلیمنٹ میں بھیجیں تاکہ پارلیمنٹ میں محب وطن لوگ پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہا سنی اتحاد کونسل اہل سنت کے کسی امیدوارکیخلاف الیکشن میں حصہ نہیں لے رہی لیکن جن لوگوں نے اہل سنت کے مفادات کو نقصان پہنچا کر ذاتی مفاد حاصل کیا ہے ان کیخلاف پوری قوت کے ساتھ سنی اتحاد کونسل پاکستان امیدوار الیکشن لڑیں گے۔

انہوں نے کہ سنی اتحاد کونسل الیکشن کو جنگ میں تبدیل نہیں کرنا چاہتی لہذا حکومت وقت کا فرض بنتا ہے کہ وہ ایسی جماعتوں کو لگام دیں جو پاکستان کے مفاد کیخلاف کام کر رہی ہیں۔ علامہ پیر محمد اطہر القادری نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ فضل کریم کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کر کے اپنے قائد صاحبزادہ فضل کریم کی روح کو خوش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کا انتخابی نشان ’’گھوڑا‘‘طاقت کی علامت ہے۔
خبر کا کوڈ : 259832
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش