0
Wednesday 8 May 2013 21:45

سرکاری ہڑتال بری طرح ناکام ہو گئی، عوام نے شرپسندوں کے عزائم خاک میں ملا دئے، مولانا شیخ نئیر عباس مصطفوی

سرکاری ہڑتال بری طرح ناکام ہو گئی، عوام نے شرپسندوں کے عزائم خاک میں ملا دئے، مولانا شیخ نئیر عباس مصطفوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل مولانا شیخ نیئر عباس مصطفوی نے صوبائی سیکرٹریٹ گلگت میں کارکنان کے ایک اہم اور ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گذشتہ روز گلگت شہر اور دیامر میں کالعدم تکفیری گروہ کی جانب سے مقامی بیورکریسی اور ایجنسیوں کی ایماء پر گلگت بلتستان سیلف گورننس آرڈر کیخلاف ہونے والی نام نہاد ہڑتال کی حکومتی سطح پر سرپرستی اور ہڑتال کے نام پر مٹھی بھر شرپسندوں کے عزائم کو کامیاب بنانے کیلئے اس روز گلگت شہر میں موبائل سروس سمیت تمام سرکاری و نجی اداروں کی بندش پر اپنے شدید غم و غصے اور تشیوش کا اظہار کیا۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت نادیدہ قوتیں گلگت بلتستان میں لڑاو اور حکومت کرو کی پالیسی کے تحت علاقے میں فرقہ واریت اور انتہاپسندی کو فروغ دینے والے عناصر کی سرپرستی کر رہی ہیں اور حالیہ اقدامات اور ہڑتال اسی سلسلے کی کڑی ہے، مگر گلگت بلتستان کے عوام اب باشعور ہو چکے ہیں اور وہ ایسے شرپسندوں کے تمام عزائم کو باہمی اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے بری طرح ناکام بنا دینگے۔
خبر کا کوڈ : 262026
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش