0
Monday 20 May 2013 19:08

نواز شریف جمہوریت کی گاڑی کو پٹڑی سے نہیں اترنے دینگے، احسان الدین قریشی

نواز شریف جمہوریت کی گاڑی کو پٹڑی سے نہیں اترنے دینگے، احسان الدین قریشی
اسلام ٹائمز۔ سابق صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی اُمور حاجی احسان الدین قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف جمہوریت کی گاڑی کو پٹڑی سے نہیں اترنے دینگے اور تمام اداروں کو مضبوط کریں گے۔ جنوبی پنجاب کو مثالی خطہ بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں استقبالیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ضلع ملتان میں گیارہ نشستیں جیت کر ثابت کر دیا ہے کہ ملتان مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے۔ استقبالیہ سے میاں ظفر اقبال، شیخ خالد جاوید پپو، حاجی شیخ محمد سجاد، حاجی توصیف احمد، حافظ صادق، حاجی منور قریشی، عبدالخالق، شیخ محمد اکرام، گلزار کشمیری، حاجی یوسف قریشی، حاجی حنیف، حاجی عبدالکریم، حاجی منیر احمد، صوفی اکرم و دیگر نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 265837
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش