0
Sunday 19 May 2013 23:21

مسلم لیگ نون نومبر تک بلدیاتی انتخاب کروائے گی، احسن اقبال

مسلم لیگ نون نومبر تک بلدیاتی انتخاب کروائے گی، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ نارووال میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نون لیگ کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا جن صوبوں میں مسلم لیگ ن کی حکومت بنے گی وہاں بلدیاتی انتخابات نومبر 2013ء تک کروا دیئے جائیں گے، انہوں نے کہا جن صوبوں میں مسلم لیگ ن کی حکومت نہیں ہو گی وہاں کے حکمرانوں پر بھی بلدیاتی انتخابات کرانے پر زور دیا جائے گا۔ ملک میں آخری بار بلدیاتی انتخاب دوہزار پانچ میں ہوئے۔ 2005ء میں منتخب ہونے والے ادارے 2009ء میں اپنی مدت پوری کرکے ختم ہو گئے اور تمام اختیارات صوبوں کے وزراء بلدیات کے ہاتھ میں آ گئے، جسکی وجہ سے ادارے برباد ہو گئے اور نظام تباہ ہو گیا۔ دیہات اور قصبے ہی نہیں، بڑے بڑے شہر گندگی کا ڈھیر بن گئے۔ وزارت بلدیات سونے کی کان بن گئی۔ 2001ء کے نظام کے تحت صحت، تعلیم، پولیس کے نظام سمیت جو کچھ منتخب ضلعی عوامی نمائندوں کے حوالے کیا گیا تھا۔ سب صوبائی حکومت کی تحویل میں آ گیا۔ پیپلزپارٹی اپنے پانچ سالہ دور میں بلدیاتی انتخاب کرانے میں ناکام رہی۔ انتخابات 2013ء کے بعد مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے نومبر سے قبل بلدیاتی انتخاب کرانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 265551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش