0
Friday 24 May 2013 16:16

پاراچنار، مرکزی امام بارگاہ میں جشن ولادت امام علی ع کی پروقار تقریب

پاراچنار، مرکزی امام بارگاہ میں جشن ولادت امام علی ع کی پروقار تقریب
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار کے مختلف علاقوں میں جشن ولادت مولائے متقیان امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام پورے جوش و خروش سے منایا گیا۔ مختلف مقامات پر جشن منانے کے علاقے کوئز مقابلے اور دیگر دلچسپ پروگرامات منعقد کرائے گئے۔ 

اس سلسلے میں سب سے بڑا پروگرام مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں ایک پروقار تقریب اور جلسہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقامی علماء کے علاوہ ملک کے نامور علمائے کرام نے خطاب کیا۔ علماء نے اپنی تقریروں میں مولائے کائنات کی سیرت پر روشنی ڈالی۔ 

اس موقع پر مولانا مرزا حسین صابری آف پنجاب نے امام علی علیہ السلام اور انکے پاک خانوادے کو پوری انسانیت کے لئے نمونہ اور مشعل راہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کامیاب زندگی گزارنی ہے تو مولائے کائنات کی سیرت پر کاربند ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج اگر دنیا اس خانوادے کی زندگی کو اپنے لئے نمونہ قرار دیں اور اسی کو منہج قرار دیکر حکومتی ڈھانچے تشکیل دیں اور اسی کے فرامین کو محور حکومت قرار دیں تو دنیا میں نہ کوئی دہشتگردی ہوگی، نہ جہالت اور گمراہی ہوگی۔ 

اس موقع پر مولانا عابدی نے کہا کہ مولا نے پوری زندگی یتمیوں کی خدمت کی، ہمیں چاہئے کہ مولائے کائنات کے نقش قدم پر چل کر اپنے معاشرے کے یتیم اور ناداروں کی کمک کریں۔ جبکہ اس موقع پر علاقائی علماء نے بھی تقریریں کیں۔ جن میں قائم مقام پیش امام مولانا خیال حسین، مولانا الطاف حسین اور مولانا محمد ابراہیم محمدی قابل ذکر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 267099
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش