0
Tuesday 28 May 2013 20:44

پشاور، امامیہ کالونی میں بم دھماکہ، 3 افراد شہید، 15 زخمی

پشاور، امامیہ کالونی میں بم دھماکہ، 3 افراد شہید، 15 زخمی
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ امامیہ کالونی میں بم دھماکہ کے باعث 3 افراد شہید جبکہ 15 زخمی ہوگئے ہیں۔ نماز مغرب کے بعد گلبہار کے علاقہ امامیہ کالونی میں امام بارگاہ سائیں سہراب کے قریب زور دار دھماکہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا۔ دھماکہ کی شدت اس قدر شدید تھی کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکہ کے بعد زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واضح رہے کہ امامیہ کالونی میں آباد افراد کی اکثریت اہل تشیع کی ہے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکہ میں 5 کلو گرام بارود استعمال کیا گیا۔ دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد میں دو کی حالت نازک ہے۔ جبکہ بعض معمولی زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کی فراہمی کے بعد فارغ کردیا گیا۔ دھماکہ میں شہید ہونے والے افراد کی نماز جنازہ کل صبح گیارہ بجے امامیہ کالونی میں ادا کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 268410
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش