0
Sunday 16 Jun 2013 00:26
دہشتگردوں کیخلاف موجودہ حکومت سے زیادہ سخت قدم کوئی نہیں اٹھائے گا، چوہدری نثار علی

پاکستانی شہریوں پر ظالمانہ حملے ناقابل قبول، حکومت انہیں بچانے کیلئے ہر ممکن اقدام کریگی، نواز شریف

پاکستانی شہریوں پر ظالمانہ حملے ناقابل قبول، حکومت انہیں بچانے کیلئے ہر ممکن اقدام کریگی، نواز شریف

اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نوازشریف نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے دوران خون ریزی کی صورت حال کو قابو کرنے کیلئے بلوچستان حکومت کو قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی فوری مدد دینے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو ٹیلیفون کیا اور کوئٹہ میں خونریزی اور کئی لوگوں کی ہلاکت اور زخمیوں سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ بلوچستان حکومت سے فوری رابطہ کریں اور انہیں اس افسوسناک صورتحال پر قابو پانے کیلئے وفاقی حکومت کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فوری مدد دیں۔ وزیراعظم نے طالبات کی بس میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ طالبات کی بس میں بم دھماکا بزدلانہ اور غیر انسانی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہریوں پر ایسے ظالمانہ حملے ناقابل قبول ہیں، حکومت دہشت گردی کی ایسی کارروائیوں سے پاکستانی عوام کو بچانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ 

ادھر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے کہا ہے کہ تھوڑا سا وقت دیں قوم کو تکلیف دہ حالات سے نکالیں گے۔ دہشت گردوں کے خلاف موجودہ حکومت سے زیادہ سخت قدم کوئی نہیں اٹھائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور قوم کو تکلیف دہ حالات سے نکالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم ریذیڈنسی کی تعمیرنو فوری طور شروع کریں گے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قائداعظم ریذیڈنسی پر 8 سے 10 دہشت گردوں نے حملہ کیا اور اس وقت رہائش گاہ پر پرائیوٹ گارڈز موجود تھے۔ ایک دو روز میں سارے حقائق سامنے آ جائیں گے۔ کوئٹہ دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا خواتین اور مریضوں پر بزدلانہ حملہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا دہشت گردی کے اس واقعہ میں ملوث افراد کو انصاف کے کہڑے میں کھڑا کریں گے کیونکہ دہشت گردوں کے خلاف موجودہ حکومت سے زیادہ سخت قدم کوئی نہیں اٹھائے گا۔

خبر کا کوڈ : 273904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش