0
Saturday 22 Jun 2013 00:57

وزیر داخلہ چودھری نثار سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر داخلہ چودھری نثار سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ خطے میں امن قائم کرنے کے لیے مذاکرات اور مفاہمت ہی بہترین راستہ ہے۔ امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا دوبارہ آغاز وقت کی ضرورت ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق، اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ امور اور دوحہ میں طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ افغانستان سے امریکی فوجوں کے انخلاء کے بعد کی صورتحال بھی ملاقات میں زیر غور آئی۔ اس موقع پر چوہدری نثار نے امید کا اظہار کیا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات سے خطے میں امن قائم ہوگا، امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات میں تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ امریکی سفیر نے کہا کہ توانائی، دفاع اور اقتصادی امور کے حوالے سے پاک امریکہ ورکنگ گروپس کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا اور امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ جان کیری کے دورہ پاکستان سے قبل ان ورکنگ گروپس کے کام کے حوالے سے طریقہ کار بھی طے کرلیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 275653
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش