0
Saturday 22 Jun 2013 12:12

دہشت گرد کراچی کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں، اویس مظفر

دہشت گرد کراچی کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں، اویس مظفر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور رکن سندھ اسمبلی اویس مظفر نے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور ان کے بیٹے کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد شہر کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ سیاسی جماعتیں اپنے اتحاد سے ایسے عناصر کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔ اپنے بیان میں اویس مظفر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا کوئی دین و مذہب نہیں ہوتا وہ صرف افراتفری اور بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور ان کے بیٹے کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کریں۔
خبر کا کوڈ : 275716
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش