0
Sunday 13 Jun 2010 12:14

کراچی میں شیعہ ڈاکٹرز کی ٹارگٹ کلنگ حکومتی خاموشی اور بے حسی کا نتیجہ ہے،علامہ ناصر عباس جعفری

کراچی میں شیعہ ڈاکٹرز کی ٹارگٹ کلنگ حکومتی خاموشی اور بے حسی کا نتیجہ ہے،علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام آباد:اسلام ٹائمز-مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کراچی میں کئی روز سے جاری شیعہ ڈاکٹرز کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت کراچی کی فضاء کو خراب کیا جا رہا ہے اور وحدت کو پارہ پارہ کرنے کے لئے کالعدم تنظیموں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اس معاملے میں مسلسل مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے اور یہی وجہ ہے کہ کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی آزادی کے ساتھ کراچی سمیت ملک بھر میں مختلف جگہوں پر جلسے جلوس منعقد کر رہے ہیں۔
صوبائی دفتر العارف ہاؤس لاہور میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کابینہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت فوراً کراچی سمیت ملک بھر میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کو روکوائے اور کالعدم تنظیم کے جلسوں پاپندی عائد کرے۔انہوں نے کراچی واقعات میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک سازش کے تحت ان گروپس کو فعال کیا جا رہا ہے،تاکہ ملک کو ایک بار پھر فرقہ واریت کی آگ میں جلایا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ فوراً ان واقعات میں ملوث افراد کو گرفتار کرے اور کراچی میں امن کی فیضا ء کو خراب ہونے سے بچائے۔

خبر کا کوڈ : 28208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش