0
Sunday 14 Jul 2013 17:00

سیدہ فاطمہ کا حسن عمل دنیا بھر کی خاتون کیلئے سنگ میل ہے، علامہ ریاض شاہ

سیدہ فاطمہ کا حسن عمل دنیا بھر کی خاتون کیلئے سنگ میل ہے، علامہ ریاض شاہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ سیّدہ فاطمۃ الزہرہ(س) متقی اور صابرہ خاتون تھیں اور گھر کا سب کام خود کیا کرتی تھیں، سیّدہ فاطمہ (س)حضور نبی کریم(ص) کی لاڈلی اور چہیتی صاحبزادی تھیں، سیّدہ فاطمہ (س) کا طرزِ فکر اور حسنِ عمل دنیا بھر کی خواتین کے لیے سنگِ میل ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیّدہ فاطمہ(س) کو کامیاب آدابِ زندگی سیکھنے کی ضرورت نہیں پڑی بلکہ اللہ تعالیٰ نے آپ (ع) کی فطرت میں ہی وہ تمام صفات اور اقدار رکھ دی تھیں جو ایک مثالی عورت کا خاصہ ہوا کرتی ہیں،سیّدہ فاطمہ (ع) حقوق العباد اور حقوق اللہ کی ادائیگی کے جذبے سے سرشار تھیں۔

ادارہ تعلیماتِ اسلامیہ میں خاتونِ جنّت سیّدہ فاطمۃ الزہرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی یاد میں منعقد ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ساری ساری رات سجدے میں گزار کر بھی رات کے چھوٹا ہونے کا شکوہ کرنا عبادت کا وہ ذوق ہے جو سیّدہ فاطمۃ الزہرہ سلام اللہ علیہاکا مقدر بنا، ایثار و قربانی تمام عمر سیّدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا شیوہ رہا، افطاری کا سامان بھی سائل کو دے کر خود پانی سے روزہ افطار کرنا سیّدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا شیوہ تھا۔
خبر کا کوڈ : 283022
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش