0
Sunday 21 Jul 2013 03:34

پاکستان افغانستان میں کسی مخصوص گروپ کی حمایت نہیں کریگا، نواز شریف

پاکستان افغانستان میں کسی مخصوص گروپ کی حمایت نہیں کریگا، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں کسی مخصوص گروپ کی حمایت نہیں کرے گا، ان کا کہنا ہے کہ افغان امن عمل میں مثبت اور غیر جانبدار کردار جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم نے وزارت خارجہ کا دورہ کیا، جہاں انہیں خارجہ اور قومی سلامتی امور پر بریفنگ دی گئی۔ دفتر خارجہ کے حکام نے وزیراعظم کو سرتاج عزیز کے کل سے شروع ہونے والے دورہ کابل سے آگاہ کیا اور بتایا کہ سرتاج عزیز افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم نے کہا کہ افغان حکام کو پیغام پہنچایا جائے کہ پاکستان افغانستان میں کسی مخصوص گروپ کی حمایت نہیں کرے گا بلکہ امن عمل میں مثبت اور غیر جانبدارانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ معاشی خوشحالی حکومت کا ترجیحی ایجنڈا ہے، سفارتی مشنز اور دفتر خارجہ معاشی سفارتکاری کو فروغ دیں۔ سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے وزیراعظم کو خارجہ امور، قومی سلامتی خطے کی صورتحال اور ہمسایہ ممالک سے تعلقات پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے امریکہ، برطانیہ، بھارت، افغانستان، سعودی عرب،چین اور دیگر ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں اور مشنز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
خبر کا کوڈ : 285206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش