0
Saturday 20 Jul 2013 23:59

پاک امریکہ مفادات مشترکہ ہیں، پاکستان کے تعاون کے بغیر القاعدہ کو شکست دینا ممکن نہیں، جنرل ڈیمپسی

پاک امریکہ مفادات مشترکہ ہیں، پاکستان کے تعاون کے بغیر القاعدہ کو شکست دینا ممکن نہیں، جنرل ڈیمپسی
اسلام ٹائمز۔ امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارٹن ڈیمپسی کا کہنا ہے کہ امریکہ پاکستان کی مدد کے بغیر القاعدہ کو شکست نہیں د ے سکتا۔ امریکی سینٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے اجلاس میں تحریری بیان میں جنرل مارٹن ڈیمپسی کا کہنا تھا دہشت گردی کیخلاف جنگ اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاک امریکہ مفادات مشترکہ ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان موثر فوجی تعاون کے لئے سکیورٹی معاونت کے پروگرام ضروری ہیں۔ جنرل ڈیمپسی کا کہنا تھا دونوں ممالک کا اسٹریٹجک ہدف القاعدہ کو شکست دینا ہے، تاکہ وہ دوبارہ پاکستان اور افغانستان میں محفوظ ٹھکانہ نہ بنا سکے، تاہم یہ کام پاکستان کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی میں پاکستان کا تعاون امریکی توقعات پر کبھی پورا نہیں اترا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ سکیورٹی محاذ پر ماضی کے مقابلے میں ہمارے اب پاکستان سے محدود تعلقات ہیں، تاہم پاکستانی قیادت کو اعتماد میں لئے بغیر اور امریکی کانگریس کی مسلسل معاونت کے بغیر سکیورٹی تعاون کامیاب نہیں ہوسکتا۔
خبر کا کوڈ : 285171
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش