0
Sunday 28 Jul 2013 17:21

اسکردو، حوطو کی آبادی کے بعد گلگت اسکردو روڈ متاثر ہونے کا خدشہ

اسکردو، حوطو کی آبادی کے بعد گلگت اسکردو روڈ متاثر ہونے کا خدشہ
اسلام ٹائمز۔ اسکردو میں دریائے سندھ کی بپھرتی ہوئی موجیں کسی بھی وقت حوطو کے مقام پر گلگت اسکردو روڈ کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ اسکردو میں دریائی کٹاؤ سے متاثرہ گاؤں حوطو کی آبادی کو تو حکومت آفت سے نہیں بچا سکی تاہم اب گلگت اسکردو روڈ کے بھی کٹ جانے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ حوطو کے مقام پر دفاعی اہمیت کے حامل گلگت اسکردو روڈ کو دریائے سندھ کی بپھرتی ہوئی موجیں کسی بھی وقت کاٹ سکتی ہیں جس کے بعد ممکنہ طور پر شہر کی بلکہ پورے ڈویژن کی سپلائی لائن بند ہو سکتی ہے۔ یہ سڑک بند ہونے کی صورت میں بارڈز ایریا سمیت کے ٹو اور دیگر اہم حساس مقامات کے لیے راستہ بند ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ خدانخواستہ ایسا ہونے کی صورت میں متبادل راستہ موجود نہیں ہے اور نہ ہی فوری طور پر سڑک کی مرمت دوبارہ ممکن ہوگی، ضرورت اس امر کی ہے کہ اس جانب فوری توجہ دی جائے اور دفاعی اہمیت کی حامل اس اہم شاہراہ کو بچانے کی کوشش کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 287635
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش