0
Thursday 25 Jul 2013 20:38

اسکردو، حکومت کے تین سالہ وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے

اسکردو، حکومت کے تین سالہ وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے
اسلام ٹائمز۔ تین سال سے حکومتی یقین دہانیوں اور وزیراعلیٰ کی پے در پے ہدایات کے باوجود بازار تا نیورنگاہ لنک روڈ منصوبے پر کام نہ ہو سکا۔ نیورنگاہ اور بھٹو بازار کو ملانے والی اس اہم سڑک کی تعمیر اور اس کی جلد از جلد تکمیل کے لئے حکومت متعدد بار اعلانات کر چکی ہے لیکن سڑک تاحال بننے کا نام ہی نہیں ہے رہی ہے، کیونکہ محکمہ تعمیرات عامہ نے اس ضمن میں عملی کام نہ کرنے کی ٹھان ہی لی ہے واضح رہے کہ اس سڑک کے بننے سے نہ صرف نیورنگاہ اور مرکزی بازار کا سفری رابطہ متصل ہو جائے گا بلکہ ایئرپورٹ کے لئے متبادل سڑک بھی بن جائیگی تاہم اب تک کی صورتحال یہ ہے کہ یہ سڑک بنتی ہوئی نظر نہیں آ رہی ہے۔ علاقے کے لوگوں نے وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ سے ایک دفعہ پھر اپیل کی ہے کہ وہ نیورنگاہ تا بھٹو بازار روڈ کو جلد از جلد تعمیر کرانے کا حکم دیا جائے تاکہ اس علاقے کے عوام کے ساتھ ہونے والے ناانصانی اور زیادتی کا ازالہ ہو سکے۔
خبر کا کوڈ : 286841
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش