0
Thursday 8 Aug 2013 06:50

امت مسلمہ متحد ہو کر عالم کفر کے عزائم ناکام بنا سکتی ہے، علی گیلانی

امت مسلمہ متحد ہو کر عالم کفر کے عزائم ناکام بنا سکتی ہے، علی گیلانی
اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہےکہ مسلم امہ اتحاد و یکجہتی کے ساتھ کفریہ طاقتوں کے مذموم عزائم ناکام بنا سکتی ہے۔ عالم کفر متحد ومنظم ہے جبکہ مسلم ملت باہمی انتشارکا شکار ہے۔ مقبوجہ جموں کشمیر میں جاری تحریک آزادی سالمیت پاکستان اور تحفظ پاکستان کی تحریک ہے۔ کشمیری عوام بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی منزل کے حصول تک جاری رہے گی۔ عیدالفطر کی خوشیوں میں مظلوم و محکوم کشمیریوں کو ضرور یاد رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز عیدالفطر کی مناسبت سے جاری ہونے والے اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔

انھوں نے کہا کہ کشمیریوں کی حقیقی عید اس وقت ہوگی جب کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہو گا۔ جب تک بھارت کا کشمیر پر غاصبانہ قبضہ برقرار ہے کشمیریوں کے لیے عید کی خوشیاں ہیں نہ ہی کشمیری خوشی کے تہوار منا سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کشمیریوں کو پاکستان کی نئی حکومت سے بڑی امیدیں اور توقعات وابستہ تھیں لیکن حکومت کے اب تک کے کردار و عمل نے کشمیریوں کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔ حکومت پاکستان بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھانے سے پہلے مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے ہاتھوں معصوم کشمیریوں کے قتل عام پر نظر دوڑائے، بھارتی رویے میں ذرا بھر تبدیلی نہیں آئی ہے۔ پاکستان کو یکطرفہ دوستی سے کچھ حاصل نہیں ہو گا بھارت انتہائی مکار دشمن ہے جس کی تاریخ مکروفریب سے بھری پڑی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کے دوہرے معیار اور تضادات کی پالیسیوں نے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہونے دیا اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری دوہرے معیارات ختم کر کے کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
خبر کا کوڈ : 290777
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش