0
Monday 9 Sep 2013 10:14

کشمیر جہاد کے ذریعے آزاد ہو گا، عبدالرشید ترابی

کشمیر جہاد کے ذریعے آزاد ہو گا، عبدالرشید ترابی
 اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے کارکنان خوش قسمت ہیں کہ جو اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے نظام کی تبدیلی اور اللہ کے دین کی سربلندی اور اسلامی انقلاب کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ بطور مسلمان ہم سب پر فرض ہے کہ اللہ کے دین کو غالب کرنے کے لیے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اللہ کی سرزمین پر اللہ کے نظام کے نفاذ کی کوشش کریں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے راولاکوٹ میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام دو روزہ تربیت گاہ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ طاغوتی قوتیں میڈیا کے ذریعے ملت اسلامیہ پر یلغار کر رہی ہیں۔ مسلمانوں کو ان کے اسلاف کے سبق سے دور کرنے کے لیے ہماری نوجوان نسل کو اپنی تہذیب کی طرف راغب کرنے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ملک میں سودی نظام کی وجہ سے برکت ختم ہو گی ہے اور یہ اللہ تعالی کی طرف سے ہم پر بہت بڑا عذاب ہے۔ انھوں نے کہا کہ یورپ اور دیگر ممالک جن کو ہم ترقی یافتہ کہتے ہیں وہ ہمارے آبائو اجداد اور اسلامی نظام قرآن و حدیث سے رہنمائی لے کر ترقی کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ملت اسلامیہ کو اپنی ذمہداریوں کو سمجھنا ہو گا، آج مصر اور شام میں جو ہو رہا ہے سب طاغوتی قوتیں اگھتی ہو چکی ہیں اور اسلام کے خلاف منظم ہو کر ظلم و ستم کر کے مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر ان کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مصر میں اخوان المسلمین کی پرامن تحریک کو طاقت کے ذریعے کچلنا اور امریکہ و اسرائیل کے اشارے پر شام میں تخریبی کاروائیاں کروا کر مسلمانوں کو پتھر کے دور کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نہتے، بے گناہ اور معصوم مائوں بہنوں کی عزت آبرو پامال کر رہی ہے جس پر اقوام متحدہ کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ امن کی داعی اقوام متحدہ کی خاموشی اس کے منہ پر طمانچہ ہے۔ کشمیر کی آزادی ہم سب پر فرض ہے اور اس قرض کو چکانا ہو گا کشمری اپنی تحریک آزادی کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کشمیریوں کی مرضی کے بغیر کوئی بھی فیصلہ کشمیریوں کو کبھی قبول نہیں ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 300019
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش