0
Saturday 14 Sep 2013 00:58

لاہور میں پانچ سالہ بچی سے زیادتی پر چیف جسٹس کا ازخود نوٹس

لاہور میں پانچ سالہ بچی سے زیادتی پر چیف جسٹس کا ازخود نوٹس
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے لاہور میں پانچ سالہ بچی سے زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ سپریم کورٹ کے اعلامیئے کے مطابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے لاہور میں پانچ سالہ بچی سے زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل اور آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ صبح آٹھ بجے تک واقعے سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے۔ عدالتی تعطیل کے باعث ازخود نوٹس کی سماعت آج نہیں ہوسکتی۔ رپورٹ کی روشنی میں ازخود نوٹس کی سماعت کا فیصلہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 301590
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش