0
Friday 13 Sep 2013 19:02

پنجاب پولیس کو دہشت گردی کیخلاف آپریشن کیلئے خصوصی تربیت دینے کا فیصلہ

پنجاب پولیس کو دہشت گردی کیخلاف آپریشن کیلئے خصوصی تربیت دینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ دہشت گردی کیخلاف آپریشن اور تھانہ کلچر کی تبدیلی کیلئے پنجاب پولیس کے 1600 تھانیداروں کو جدید تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اس حوالے سے حکام کو فہرستیں مرتب کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس میں انسپکٹر اور سب انسپکٹر عہدہ کے تھانیداروں کو ترکی پولیس کی معاونت سے دہشت گردی کیخلاف آپریشن اور دیگر پیشہ ورانہ صلاحیتوں کیلئے چھ ماہ کے کورسز کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کی معاونت غیر ملکی ماہرین کرینگے۔

اس ضمن میں ان افسران کو جدید طریقہ تفتیش، دہشت گردی کیخلاف کارروائی، جرائم پیشہ عناصر کی ریکی اور ان کے خلاف کارروائی کے دوران ان کی نفسیات کو جانچنے اور تشدد کی روک تھام وغیرہ اور جدید اسلحہ کا استعمال اس دوران سکھایا جائیگا۔ پنجاب میں اپنی نوعیت کے ہونے والے پہلے اس مرحلے کے کورسز کیلئے سمارٹ اور پڑھے لکھے تھانیداروں کو منتخب کیا جائے گا۔ دوسری جانب آئی جی پولیس خان بیگ نے محکمانہ پروموشن کیلئے اور کورسز جو محکمانہ ہونگے ان کیلئے پی سی ایس کا آئی کیو ٹیسٹ پاس کرنا بھی اس کا حصہ بنا دیا ہے اس اقدام سے پولیس کلچر میں تبدیلی آئیگی۔
خبر کا کوڈ : 301478
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش