0
Friday 20 Sep 2013 18:33

شاہدرہ کے علاقے امامیہ کالونی سے 3 دہشت گرد گرفتار

شاہدرہ کے علاقے امامیہ کالونی سے 3 دہشت گرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ حساس ادارے نے ایک کارروائی کے دوران شاہدرہ کے علاقہ امامیہ کالونی سے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حساس ادارے نے آج شاہدرہ کے علاقہ امامیہ کالونی میں پراپرٹی ڈیلر محمد انور کے دفتر پر چھاپہ مار ا جہاں سے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ جمعرات کی را ت بھی مبینہ طور پر دو افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان مظاہر شگری نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بارہا انتظامیہ اور پولیس کی توجہ اس جانب مبذول کروائی تھی کہ امامیہ کالونی میں دہشت گردی کی کوئی بڑی واردات ہو سکتی ہے لیکن اس جانب توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اب دہشت گردوں کے گرفتار ہونے سے ہمارے خدشات درست ثابت ہوئے ہیں۔ مظاہر شگری نے مزید کہا کہ ان دہشت گردوں کو پناہ دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ کوئی دہشت گردوں کو پناہ نہ دے۔
خبر کا کوڈ : 303697
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش