0
Sunday 22 Sep 2013 15:41

گرجا گھر پر خود کش حملہ اسلامی تعلیمات کے سخت منافی اور بزدلانہ کارروائی ہے، غنویٰ بھٹو

گرجا گھر پر خود کش حملہ اسلامی تعلیمات کے سخت منافی اور بزدلانہ کارروائی ہے، غنویٰ بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے پشاور میں کوہاٹی گیٹ کے سامنے گرجا گھر میں دو خودکش دھماکے میں عیسائی برادری کے 64 افراد کے جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہونے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور ان خود کش حملوں کو اسلامی تعلیمات کے سخت منافی اور انسانیت سوز و بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔ ستر کلفٹن کراچی سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں غنویٰ بھٹو نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کے تحت کسی مسلم ریاست میں جان و مال کی حفاظت کو اولین حیثیت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اطلاعات اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ پشاور کی انتظامیہ کی غفلت مجرمانہ اور اقلیتی فرقہ کی عبادت گاہوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکافی کا مظہر ہے۔ غنویٰ بھٹو نے کہا کہ خیبر پختونخواہ حکومت اقتدار سنبھالنے سے قبل اور بعد میں اس بات کا دعویٰ کرتی رہی ہے کہ وہ امن و عامہ کے مسئلہ کو ترجیحی بنیاد پر حل کرے گی تاہم اس طرح کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور اقلیتی فرقہ سے تعلق رکھنے والے افراد بھی غیر محفوظ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 304229
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش