0
Monday 12 Jul 2010 12:18

خلیج فارس میں اسرائیلی جنگی کشتیوں کی امریکی پرچم کے ساتھ مشکوک نقل و حرکت

خلیج فارس میں اسرائیلی جنگی کشتیوں کی امریکی پرچم کے ساتھ مشکوک نقل و حرکت
سعودی عرب [اسلام ٹائمز] – سعودی عرب سے اسلام ٹائمز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جنگی کشتیاں امریکہ کا پرچم لگا کر خلیج فارس میں مشکوک سرگرمیوں میں مصروف پائی گئی ہیں۔ اسرائیلی جنگی کشتیاں خلیج فارس کے ساحلی ممالک میں موجود امریکی فوجی اڈوں منجملہ امریکی پانچویں بحری بیڑے کے ساتھ لنگر انداز ہوئی ہیں۔ امریکا اور اسرائیل کے درمیان یہ فوجی تعاون ایسے وقت انجام پا رہا ہے جب خلیج فارس کے اکثر ممالک اس حقیقت سے بے خبر ہیں کہ یہ دراصل اسرائیلی جنگی کشتیاں ہیں جو امریکی پرچم لگا کر خلیج فارس میں گھوم رہی ہیں۔
گذشتہ چند ہفتوں کے دوران اسرائیلی جنگی کشتیوں اور آبدوزوں کے سویز کینال اور بحیرہ احمر کے ذریعے خلیج فارس میں داخل ہونے سے متعلق خبریں منتشر ہو چکی ہیں۔ خلیج فارس میں اسرائیل کی فوجی نقل و حرکت ایسے حالات میں سامنے آ رہی ہے جب اقوام متحدہ میں اسرائیلی نمائندہ گابریلا شالیو اسرائیل آرمی ریڈیو کے ساتھ انٹرویو میں یہ اعتراف کر چکا ہے کہ اسرائیل اس وقت اپنی 40 سالہ تاریخ کے بدترین حالات کا شکار ہے۔
خبر کا کوڈ : 30794
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش