0
Saturday 5 Oct 2013 00:43

100سے زائد قتل میں ملوث ٹارگٹ کلرز کا سرغنہ شجاعت ہاشمی گرفتار

100سے زائد قتل میں ملوث ٹارگٹ کلرز کا سرغنہ شجاعت ہاشمی گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں پولیس اور رینجرز نے مختلف ٹارگٹڈ کارروائیوں میں 100 سے زائد افراد کے قتل میں ملوث ملزم شجاعت ہاشمی سمیت کئی ٹارگٹ کلرز اور بھتا خوروں سمیت 9 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق نیو کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کی اور سو سے زائد قتل کی وارداتوں میں مطلوب ملزم شجاعت ہاشمی کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان نے بتایا کہ شجاعت ہاشمی ٹارگٹ کلرز کا سرغنہ ہے، اس کے گروپ میں 25 ٹارگٹ کلرز شامل ہیں۔ دوسری جانب اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے ایس ایس پی نوید خواجہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سہراب گوٹھ میں کارروائی کرکے کالعدم تحریک طالبان کے راشدی گروپ کے نام پر بھتہ لینے والے ملزم فرید کو گرفتارکر لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم نے آٹو پارٹس کے تاجر سے دو کروڑ روپے بھتہ مانگا تھا۔
 
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ اورنگی ٹاوٴن میں کارروائی کے دوران تین بھتہ خوروں جبکہ سرجانی ٹاوٴن سے قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزم کاشف کالا کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم تھانہ نارتھ کراچی کے سپاہی کے قتل اور دیگر وارداتوں میں مفرور تھا۔ ایس ایس پی سٹی فیصل بشیر نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ گارڈن تھانے کی حدود میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران قتل کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان زاہد اور کاشف سہیل کو گرفتار کیا گیا، ملزمان نے سنی تحریک کے تین کارکنوں کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔ ایس ایس پی سٹی نے مزید بتایا کہ لیاری میں ٹارگٹڈ کاروائی کے دوران لیاری گینگ وار کے استاد تاجو گروپ سے تعلق رکھنے والے ٹا رگٹ کلر ظہور کو گرفتار کیا گیا۔

خبر کا کوڈ : 308253
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش