0
Tuesday 13 Jul 2010 12:43

افغانستان سے انخلاء کا ٹائم فریم نہیں دے سکتے،افغانستان سے قبل از وقت فوج نکالنے سے مغرب غیر محفوظ ہو سکتا ہے،نیٹو

افغانستان سے انخلاء کا ٹائم فریم نہیں دے سکتے،افغانستان سے قبل از وقت فوج نکالنے سے مغرب غیر محفوظ ہو سکتا ہے،نیٹو
لندن:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ افغانستان سے قبل از وقت فوج نکالنے سے مغرب غیرمحفوظ اور پاکستان عدم استحکام کا شکار ہو سکتا ہے۔برطانوی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے نیٹو کے سیکریٹری جنرل اینڈرس فوگ راسموسن نے کہا ہے کہ افغانستان سے انخلا کا ٹائم فریم دینے سے اتحادی ممالک کی فوج پر طالبان کے حملے بڑھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر طالبان کو معلوم ہو جائے کہ ان کے حملوں سے ہماری افغانستان میں موجودگی کی حمایت میں کمی ہو سکتی ہے،تو وہ حملوں میں اضافہ کر دینگے۔نیٹو سیکریٹری جنرل نے کہا کہ نیٹو اتحادی ممالک افغانستان سے اپنی افواج کو اس وقت واپس نہ بلائیں جب تک افغانستان کی سکیورٹی کی ذمہ داریاں افغان سکیورٹی فورسز سنبھالنے کی اہل نہ ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے قبل از وقت فوج نکالنے سے مغرب غیرمحفوظ اور پاکستان عدم استحکام کا شکار ہوسکتا ہے اور افغانستان ایک مرتبہ پھر دہشت گردوں کی پناہ گاہ بن جائے گا،جہاں سے وہ شمالی امریکا اور یورپ پر حملے کرینگے۔امریکا کی جانب سے دفاعی بجٹ میں کٹوتی سے امریکا کے ساتھ مستقبل میں کام کرنے کی صلاحیتوں کو محدود کر سکتا ہے۔ 

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیٹو کے سربراہ جنرل اینڈرس راسموسین نے کہا ہے کہ افغانستان سے فوج کے انخلاءکا ٹائم فریم دینے سے القاعدہ مضبوط،مغرب غیرمحفوظ اور پاکستان غیر مستحکم ہو سکتا ہے۔برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں نیٹو کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ افغانستان سے فوج کے انخلاء کا ٹائم دینے سے طالبان کو حوصلہ ملے گا اور اتحادی افواج پرحملے بڑھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طالبان نے افغانستان میں بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے،جیسے ہی انہیں یہ معلوم ہو گا کہ اتحادی فوج کی پوزیشن کمزور ہو رہی ہے،وہ لمحہ ضائع کیے بغیر حملے شروع کر دے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک افغان جنگ جیتنے کی امیدیں اور توقعات ہیں۔ اس لیے فوج کے انخلاء کی فی الحال کوئی حتمی تاریخ نہیں دے سکتے۔قبل از وقت انخلاء سے مغرب غیر محفوظ اور پڑوسی ملک پاکستان غیر مستحکم ہو سکتا ہے،جبکہ طالبان دوبارہ افغانستان لوٹ آئیں گے اور یہ جگہ دہشتگرد گروپوں کے لیے پھر سے محفوظ پناہ گاہ بن جائے گی،جہاں سے وہ شمالی امریکہ اور مغرب پر حملے کر سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 30897
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش