0
Friday 11 Oct 2013 14:12

خاران، سکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں خاتون سمیت 2 جاں بحق

خاران، سکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں خاتون سمیت 2 جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خاران میں سکیورٹی فورسز اور نامعلوم افراد کے درمیان فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور سکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز نے 2 خواتین اور 2 بچوں کو حراست میں لے لیا۔ اطلاعات کے مطابق خاران میں سکیورٹی فورسز کے چھاپے کے دوران ایک گھر میں موجود مزاحمت کاروں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان 3 گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران جدید اسلحہ کے ساتھ ہینڈ گرنیڈ کا بھی استعمال کیا گیا۔ دریں اثناء پشین کے علاقے کربلا بائی پاس پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے سیشن کورٹ پشیشن میں پیشی کے بعد واپس جانے والے 2 افراد محمد شاہ نور اور فیض الحق کو ہلاک کر دیا۔ ادھر پنجگور میں نامعلوم مسلح شخص نے فائرنگ کر کے مرتضیٰ زہری اور رحمت اللہ کو ہلاک کر دیا۔ علاوہ ازیں دشت کے علاقے میں نامعلوم افراد نے کراچی جانے والے پرائیویٹ کنٹینر کو نذر آتش کر دیا۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر عبدالمناف ترین کی بازیابی کے لئے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز جمعرات کو بھی بند رہیں جس سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈاکٹروں کی مختلف تنظیموں کی جانب سے احتجاجی کیمپ لگایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 310245
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش