0
Friday 18 Oct 2013 15:57

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے رینجرز اہلکار شہید

کنٹرول لائن پر بھارتی  فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے رینجرز اہلکار شہید
اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی جاری ہے اور ایک بار پھر بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی علاقے میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار شہید ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے اپنے جنگی جنون کا ثبوت دیتے ہوئے سیالکوٹ کے چپرار سیکٹر میں رینجرز کی چونگیاں چیک پوسٹ پر بلااشتعال فائرنگ کی جس سے رینجرز اہلکار اسرار شہید ہوگیا تاہم پاکستان کی جانب سے بھی بھارتی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا گیا اور چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی سے دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔ واضح رہے کہ بھارت کا جنگی جنون سرچڑھ کر بول رہا ہے اور بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے لیکن بھارت الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کی مصداق ہمیشہ خلاف ورزی کا الزام پاکستان پر لگاتا ہے جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان امن مذاکرات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے

خبر کا کوڈ : 312036
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش