0
Wednesday 16 Oct 2013 09:04

جموں و کشمیر، پونچھ کے 4 سیکٹروں میں فائرنگ کا تبادلہ، سانبہ میں فوجی زخمی

جموں و کشمیر، پونچھ کے 4 سیکٹروں میں فائرنگ کا تبادلہ، سانبہ میں فوجی زخمی
اسلام ٹائمز۔ بھارت و پاکستانی افواج کے درمیان ایک مرتبہ پھر پونچھ کے ساوجیاں، بھمبر گلی، ہمیر پور اور ساہپور سیکٹر میں فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہوا جبکہ سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر پاک فوج کی فائرنگ سے ہندوستان کا ایک بی ایس ایف جوان زخمی ہوا ہے جبکہ بھارتی فوج نے سرحدی ضلع کپواڑہ کے ٹنگڈار علاقے سے دراندازی کرنے والے دو عسکری پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، تفصیلات کے مطابق پونچھ میں دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان پھر سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور منگل کی درمیانی شب دس بجے ساوجیاں سیکٹر فائرنگ اور گولہ باری سے گونج اٹھا، فائرنگ کا یہ سلسلہ صبح دیر تک جاری رہا، اس دوران ہندوستان کی 5082 اور 9092 چوکیوں کو جبکہ پاکستان کی این سی پی پی اور این پی پی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

دریں اثناء شاہپور سیکٹر میں ہندوستان کی ڈوڈہ اور پاکستان کی افسر چوکیوں پر فائرنگ ہوئی، فوجی ذرائع کے مطابق ڈوڈہ پوسٹ پر بھاری شلنگ کی گئی لیکن اس دوران کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا، بھمبر گلی اور ہمیر پور میں بھی بھاری شلنگ کی گئی جس دوران خودکار ہتھیاروں کا استعمال بھی ہوا، وہیں سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر پاک فوج کی فائرنگ سے ہندوستان کا بی ایس ایف سے منسلک کانسٹبل ایم باسو گزشتہ روز زخمی ہوگیا۔
خبر کا کوڈ : 311501
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش