0
Monday 21 Oct 2013 01:16

حماس کا اسرائیل کیساتھ مذاکرات کو مسترد اور مسلح مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان

حماس کا اسرائیل کیساتھ مذاکرات کو مسترد اور مسلح مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مستعفی حکومت کے وزیراعظم اور محاصرہ زدہ غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے اہم رہنماء اسماعیل ہانیہ نے اسرائیل اور فلسطینی انتظامیہ کے خلاف دوبارہ شروع ہونے والے امن مذاکرات کے خلاف مسلح مزاحمت شروع کرنے کی کال دی ہے۔ اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کے بدلے 1027 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے 2 برس مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسماعیل ہانیہ نے تمام فلسطینی پارٹیوں پر زور دیا کہ وہ ان مذاکرات کو مسترد کر دیں۔ اسرائیل اور مغربی کنارے میں قائم فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس ان دنوں امریکہ کی نگرانی میں کئی برسوں سے معطل شدہ امن مذاکرات کے سلسلہ ایک بار پھر شروع کر چکے ہیں۔ 
اسلام پسند مزاحمتی تحریک حماس کے زیر نگیں غزہ میں قائم حکومت اسرائیل اور اس سے کئے جانے والے حالیہ مذاکرات کو تسلیم نہیں کرتی۔ گذشتہ اتوار کو اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں غزہ سے اپنے علاقے میں 450 میٹر اندر تک آنے والی زیر زمین سرنگ ملی ہے جسے مبینہ طور پر اسرائیل کے خلاف حملوں میں استعمال کیا جانا تھا۔ اسماعیل ہانیہ نے اپنے خطاب میں دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ ان کی تنظیم ہمسایہ ملک مصر کے علاقے سینا یا شام میں جاری شورش میں کسی بھی طرح ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ ہم کسی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کی اور نہ ہی ہم کسی ملک میں اندرونی اختلافات یا تنازعات میں کسی بھی طرح ملوث ہیں۔
خبر کا کوڈ : 312763
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش