اسلام ٹائمز۔ پشاور میں سخت سکیورٹی انتظامات میں پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری رہی اور 5 سال تک عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے گئے۔ خیبر پی کے کے 9 اضلاع پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈی آئی خان، ٹانک، کوہاٹ، چار سدہ، نوشہرہ اور مردان میں پولیو مہم جاری ہے جو ہفتے کے روز اختتام پذیر ہو گی۔