0
Wednesday 30 Oct 2013 12:30

موجودہ نظام انتخاب بدنام زمانہ ابن بدنام زمانہ کو مقتدر بناتا چلا آ رہا ہے، اطہر صدیقی

موجودہ نظام انتخاب بدنام زمانہ ابن بدنام زمانہ کو مقتدر بناتا چلا آ رہا ہے، اطہر صدیقی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کراچی کے آرگنائزر اطہر صدیقی نے کہا ہے کہ ملکی اداروں کو لوٹ سیل پر لگانے والوں کی لوٹ سیل لگنے والی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے کارکن دو کروڑ نمازیوں کیلئے صفیں بچھاتے جائیں، جلد ہی اقامت کہی جائے گی اور ڈاکٹر طاہر القادری کی امامت میں نماز انقلاب قائم ہو جائے گی، جس کے نتیجے میں انقلاب کا سویرا طلوع ہوگا۔ موجودہ نظام انتخاب بدنام زمانہ ابن بدنام زمانہ کو مقتدر بناتا چلا آ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک ضلع شرقی کے زیر اہتمام بیداری شعور عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ اطہر صدیقی نے کہا کہ اللہ کا حکم ہے کہ ظالموں کو ووٹ نہ دو، اس حکم کی نافرمانی کی سزا ہمیں روز مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے انتخابات سے قبل عوام کو اس نظام کے ہر مکر سے قبل از وقت آگاہ کر دیا تھا مگر قوم نظام کی تبدیلی کیلئے نہیں اٹھی، اس طرح ووٹ کے ذریعے تبدیلی کا موقع ضائع کر دیا گیا۔

اطہر صدیقی نے کہا کہ ظلم کو روکنے کی قدرت اور صلاحیت رکھنے والی قوم اگر غفلت کے جرم مسلسل سے باز نہ آئے تو پھر اللہ کی ناراضگی کے باعث اسکا عذاب اترتا ہے۔ آج زلزلے، رزق کی تنگی، ناانصافی، خونی رشتوں سے قطع تعلقی اور اولاد کی نافرمانی سمیت دیگر آفات و بلیات اللہ کے عذاب کی مختلف شکلیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے جمہوریت کو مستحکم کرنے کیلئے ووٹ فار نان کا آپشن اپنا لیا مگر پاکستان میں نام نہاد جمہوریت کے ذریعے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کا مکروہ عمل جاری ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کراچی کے آرگنائزر کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو حقوق دینے کے عمل کو یقینی بنانے والے جمہوریت کے بنیادی اجزاء کو پاکستانی سیاست سے مکھن سے بال کی طرح نکال دیا گیا ہے اور خاندانی سیاست کو دوام دینے کیلئے ہر عوام دشمن عمل کو جمہوریت کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 315713
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش