0
Thursday 31 Oct 2013 20:55

ڈرون حملے اسی وقت ہوتے ہیں جب پاکستان معلومات دیتا ہے، حافظ حسین

ڈرون حملے اسی وقت ہوتے ہیں جب پاکستان معلومات دیتا ہے، حافظ حسین
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں سنیئر صحافی احسان ناز کی بیٹی کی وفات پر تعزیت کے بعد ’’اسلام ٹائمز‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما نے حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ طالبان مذاکرات ڈراؤن حملے بند ہونے تک نہیں کریں گے، پرویز مشرف بھی کہتا تھا کہ کہ مجھے کس نے دھکا دیا، اب نواز شریف بھی کہے گا مجھے اقتدار میں کس نے پھنسایا، اب تک کی کارکردگی سے حکمران خود بھی مطمئن نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ دو حصوں میں تقسیم ہے، اس میں سے ایک حصہ سرتاج عزیز اور دوسرا سیکرٹری خارجہ کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کو برطانیہ میں ڈپٹی سیکرٹری کے کمروں میں لئے پھرتے رہے، اس سے پاکستانی قوم کی توہین ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب چکلالہ ایئر بیش پر حملہ ہوا تھا اس کے بعد سات ماہ تک ڈرؤن حملے نہیں ہوئے تھے، کیونکہ ڈرؤن حملے اسی وقت ہوتے ہیں جب پاکستان کی طرف سے معلومات اور ’’چپ ‘‘دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف پیپلز پارٹی اور اب ن لیگ کی حکومت کی ایک جیسی پالیسی ہے ، قوم نے کچھ زیادہ ہی حکمرانوں پر توقعات وابستہ کر لی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز رشید پہلے کہتے تھے کہ تمام معاملات طے ہو چکے ہیں، صرف اعلان ہونا باقی ہے، ڈرون حملے بند ہو جائیں گے ،لیکن ایسا نہیں ہوا نہ ہو گا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان کی طرف سے امریکہ کے سامنے دو مطالبے رکھے گئے تھے ایک اسحاق ڈار کا اور دوسرا ڈرون حملوں کا، اسحاق ڈار کا مطالبہ مان لیا لیکن ڈرون حملے بند کرنے کا مطالبہ امریکہ نے نہیں تسلیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کی طرح میاں نواز شریف بھی کہیں گے کہ مجھے کس نے اقتدار میں دھکا دے دیا، پرویز مشرف بھی ایسا ہی کہتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک کی کارکردگی سے حکمران خود بھی مطمئن نہیں کچھ عرصہ بعد یہ حالات ٹھیک کرلیں تو کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کیساتھ میں بغیر کسی عہدے کے چل رہا ہوں اور کسی کے اشارے پر نہیں بلکہ رضاکارانہ طور پر خدمات سرانجام دے رہا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 316318
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش