0
Sunday 3 Nov 2013 19:11

نیٹو سپلائی بند کی جائے اور حکومت مذاکرات کا راستہ ازخود بند نہ کرے، لیاقت بلوچ

نیٹو سپلائی بند کی جائے اور حکومت مذاکرات کا راستہ ازخود بند نہ کرے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی غلامی سے نجات، قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے حکومت کو سخت اور حقائق پر مبنی فیصلے کرنا ہوں گے۔ نیٹو سپلائی بند کی جائے اور حکومت مذاکرات کا راستہ ازخود بند نہ کرے۔ ڈرون حملے، دہشتگردی، تخریب کاری، بے گناہ انسانوں کا قتل عام امریکہ و بھارت کی شیطانی سازشیں ہیں۔ سیاسی و عسکری قیادت اور ملک کے دانشور قومی سلامتی کے لیے متحد ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی میں فوجی، سول سیکورٹی فورسز اور عام شہریوں کی شہادت قوم کا مشترکہ غم ہے۔ قوم دشمن کے خلاف یک آواز اور یکجان ہوجائے تو دشمن شکست کھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی گو امریکہ گو تحریک نے عوام میں بیداری پیدا کی۔ عوام امریکہ اور اس کی اسلام و پاکستان دشمن پالیسیوں سے سخت نفرت کا اظہار کرتے ہیں۔ جماعت اسلامی ملک کو امریکی غلامی سے نجات دلانے کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 317223
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش