0
Saturday 9 Nov 2013 20:44

فکر اقبال سے رہنمائی لئے بغیر تکمیل پاکستان کا خواب پورا نہیں ہوسکتا، محمد اختر قریشی

فکر اقبال سے رہنمائی لئے بغیر تکمیل پاکستان کا خواب پورا نہیں ہوسکتا، محمد اختر قریشی
اسلام ٹائمز۔ تحریک صوبہ ملتان کے سینئر وائس چیئرمین محمد اختر قریشی نے کہا ہے کہ آج ہمارا معاشرہ جس تباہی کی طرف جارہا ہے اس سے نجات صرف اور صرف فکر اقبال پر عمل کرنے سے ہی ممکن ہے۔ وہ تحریک صوبہ ملتان کے زیر اہتمام چوک ڈبل پھاٹک پر یوم اقبال کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں رہنمائی کیلئے علامہ اقبال کے افکار سے روشنی حاصل کرنی چاہیے۔ آج دشمن ہمیں لسانی، نسلی، صوبائی، مذہبی تفرقوں میں تفریق کرنا چاہتا ہے جبکہ علامہ اقبال نے ہمیں ان سارے تعصبات سے بالا تر ہونے کا درس دیا ہے۔ علامہ اقبال نے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کو گمراہی سے نکال کر حقیقی منزل سے آشنا کیا۔ انہیں دو قومی نظریے کا شعور دیا، جس پر عمل کرتے ہوئے قائد اعظم محمد علی جناح نے قیام پاکستان کیلئے جدوجہد کی اور پاکستان کی شکل میں ایک آزاد ملک عطا کیا۔ آج ہمارا فرض بنتا ہے کہ تکمیل پاکستان کیلئے بھی اسی طرح علامہ اقبال کے فکر وفلسفہ پر عمل کریں جیسے قیام پاکستان کے وقت تحریک پاکستان کے قائدین نے ان کے فکر وفلسفہ کو مشعل راہ بنایا تھا۔ اس موقع پر خواجہ محمد شریف، احسان علی، ملک سلطان، احمد علی صدیقی، ڈاکٹر سجاد علی اوردیگر نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 319369
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش